صنعتوں کے فروغ کے لیے آئندہ بجٹ میں حکومت کا بڑے اقدام کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے آئندہ بجٹ میں صنعتوں کے فروغ کے لیے بڑے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ۔ وزارتِ صنعت و پیدوار کے ترقیاتی بجٹ میں 100 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

نئے مالی سال میں صنعت وپیداوار کے لیے 5 ارب 79 کروڑ 50 لاکھ روپے کا ترقیاتی بجٹ تجویز کیا گیا ہے۔ رواں سال وزارتِ صنعت و پیداوار کا ترقیاتی بجٹ 3 ارب روپے مختص تھا۔

ذرائع کے مطابق صعنت و پیدوار کے 13 جاری منصوبوں کو بھی مکمل کیا جائے گا جاری منصوبوں کیلئے بجٹ میں 5 ارب 64 کروڑ 50 لاکھ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے ۔

آئندہ مالی سال صعنت و پیداوار نے نئے منصوبے بھی شروع کرنے کا پلان ترتیب دیا جا سکتا ہے، پورٹ قاسم انڈسٹریل پارک کے گرڈ اسٹیشن کی تعمیرکیلئے1 ارب 30 کروڑ روپے ، کراچی میں انڈسٹریل پارک کے لیے 70 کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ رکھنے، لسبیلا میں اقتصادی زون کی تعمیر کے لیے 1 ارب روپے، جبکہ ایس ایم ای بزنس سہولت سینٹرز کے لیے 66 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ انڈسٹریل ٹیکنالوجی سے متعلق منصوبے کے لیے 40 کروڑ روپے کا بجٹ، ملک بھر میں ہزار انڈسٹریل اسٹیچنگ یونٹس کے قیام کے لیے 30 کروڑ جبکہ انڈسٹریل ڈیزائنر اور آٹومیشن سینٹرز کی تعمیر کیلئے 30 کروڑ رکھنے کی تجویز دی گئی ہے ۔