عالمی منڈی میں خام تیل اُور گیس کی قیمتوں میں اضافہ، برینٹ خام تیل 82 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہورہا ہے

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد تک اضافہ ہوگیا۔

دوران ٹریڈنگ برینٹ خام تیل 82 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہورہا ہے جبکہ  ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 78 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجود ہے۔

عالمی گیس قیمت میں بھی 1 فیصد کا اضافہ ہوا جس کے بعد 2 ڈالر 94 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو میں فروخت ہورہی ہے۔