گندم درآمد سکینڈل میں سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے خود کو تحقیقات کیلئے پیش کردیا۔
سابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ ثبوتوں کے ساتھ کسی بھی عدالت میں حساب دینے کیلئے تیار ہوں، صر ف اڑھائی دن کے استعمال کی گندم امپورٹ کرنے پر قیامت آگئی، گندم امپورٹ کرنے کی اجازت 2019 میں دی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ گندم امپورٹ کرنے کا فیصلہ شہباز حکومت نے کیا، 4 ہزار امدادی قیمت پچھلی حکومت مقرر کرکے گئی، عالمی قیمتیں گرنے کے بعد وہی لوگ آٹا سستا ہونے کا کریڈٹ لے رہے ہیں۔