عیدالاضحیٰ پر 5 چھٹیاں ملنے کا امکان

حکومت کی جانب سے عیدالاضحیٰ پر 3 دن چھٹیاں دینےکی تجویز سامنے آئی ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے عیدالاضحیٰ پر 3 روز کی سرکاری تعطیلات کی تیاریاں کی جارہی ہیں،کابینہ ڈویژن نے سمری وزیراعظم شہبازشریف کو بھجوا دی گئی ہے۔

سمری میں 17سے 19جون تک عیدکی چھٹیاں دینےکی تجویز دی گئی ہے،عیدتعطیلات کی حتمی منظوری وزیراعظم شہبازشریف دیں گے۔

سمری منظور ہونے پر وفاقی سرکاری ملازمین کو5چھٹیاں ملیں گی،15اور16جون کو ہفتہ وار تعطیلات کے باعث دفاتر بند رہیں گے۔