ساہییوال میں اسپیشل جج اینٹی کرپشن آصف بشیر نے بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا اور بیٹے موسیٰ مانیکا کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
اسپیشل جج اینٹی کرپشن کی جانب سے وارنٹ گرفتاری عدالت میں پیش نہ ہونے پر جاری کیے گئے۔
خاور مانیکا پر حویلی لکھا قبرستان کی اراضی پر قبضے کا الزام ہے، ملزمان کےخلاف اگست 2023 میں مقدمہ درج ہوا تھا۔