سابق وزیر داخلہ اورعوام مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شہباز حکومت نے 38 کھرب کا اضافی غریب دشمن بجٹ پیش کیا ہے۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غریب پہلے سے مرا ہوا تھا، اسے مزید مشکل میں ڈال دیا گیا۔ اس بجٹ کو غریب دشمن بجٹ سمجھتا ہوں، یہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سمجھتا ہوں کہ ایک دو مہینے تک غریب مزید مشکل میں چلا جائے گا، پیپلز پارٹی کا امتحان ہے کہ وہ کیا کردار ادا کرتی ہے۔ پیپلز پارٹی ووٹ نہیں دیتی تو حکومت کے ساتھ عوام کی ساری ہمدردیاں ختم ہو جائیں گی۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ سوشل میڈیا کے لوگوں کو گرفتار کرنے سے صورتِ حال اور خراب ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھ پر ابھی 19 کیسز باقی ہیں، شہبازِ گل نے میرے کیس میں مدد کی، اس کے بھائی کو بھی گرفتار کیا گیا۔