ٹی 20 ورلڈ کپ: نیدرلینڈز کا بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

کنگز ٹاؤن: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں نیدرلینڈز نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کنگز ٹاؤن میں شیڈول میگا ایونٹ کے 27 ویں میچ میں اچانک بارش کے سبب ٹاس تاخیر کا شکار ہوا۔

گروپ ڈی میں موجود ان دونوں ٹیموں کا یہ دوسرا میچ ہے۔ بنگلا دیش 2 پوائنٹس کے ساتھ دوسری جبکہ نیدرلینڈ 2 پوائنٹس کے ساتھ کم رن ریٹ کی وجہ سے تیسری پوزیشن پر ہے۔