اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی اور صدر مملکت آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی ایوان صدر پہنچے جہاں انہوں نےصدر پاکستان آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے اور اس سلسلے میں سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، سیاسی جماعتوں کو جمہوری اور آئینی ذمہ داری نبھانے ہوئے وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کو مقدم رکھنا ہے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ ذاتی اختلافات کو پس پشت ڈال کر صرف اور صرف پاکستان کا سوچنا ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ اتحاد اور یکجہتی کی طاقت سے ہر چیلنج سے نمٹا جا سکتا ہے۔