افغان حکومت نے پاکستان کو مال مویشی کی برآمد کرنے پر لگی پابندی اٹھالی، چمن میں دھنبوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی سامنے آئی۔
عید قربان سے صرف 2 دن قبل ہی پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑے عید کیلئے مال مویشی لانے پر اتفاق کیا گیا، افغان حکومت نے مال مویشی پر عائد پابندی اٹھالی جس کے نتیجے میں آج ایک لاکھ کے قریب مال مویشی بلوچستان کے علاقے چمن پہنچ گئے، پاک افغان بارڈر چمن پر دھنبوں کی پہنچنے سے قیمتوں میں کسی حد تک کمی ہوئی ہیں۔
شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دونوں حکومتوں کی جانب سے یہ ایک مثبت قدم ہے ، اس سے سپلائی اور ڈیمانڈ میں توازن پیدا ہوگا اور قیمتوں میں واضح کمی آئی گی جو کہ خوش آئند ہے۔
دوسری جانب شہر یوں نے بیوپاریوں اور انتطامیہ سے اپیل کی ہے کہ یہ مقامی لوگوں کا حق ہے ، یہی کے لوگوں کو خریدنے دیا جائے اور اسلام آباد یا دوسرے شہروں میں جانے نہ دیا جائے۔
واضح رہے کہ جانوروں کی سپلائی عید کے پہلے دن تک افغانستان سے آنے کی اجازت ہوگی۔