چیئرمین پی سی بی مجھے بنادیا جائے تو قومی ٹیم ہر میچ جیتے گی، چاہت فتح علی خان

اپنے انداز گلوکاری سے مشہور چاہت فتح علی خان نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ سے پاکستان کے باہر ہونے کے بعد کرکٹ بورڈ کو بڑی پیشکش کردی۔

چاہت فتح علی خان اپنی ڈیبیو فلم سبق کی تشہیر کے لیے لندن میں موجود ہیں جہاں انہوں نے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو چیئرمین ایک تجربہ کار کرکٹر کی ضرورت ہے، میں سمجھتا ہوں کہ مجھے پی سی بی کا چیئرمین بنا دیا جائے تو میں ہفتے میں چار دن خود میدان میں جا کر کھلاڑیوں کی پرفارمنس اور کوچنگ کا جائزہ لوں گا۔

انہوں نے کہا کہ میں قومی ٹیم کے لیے صرف ایک ہی کوچ منتخب کروں گا اور خود جاکر دیکھا کروں گا کہ میرا منتخب کیا گیا کوچ ہماری قومی ٹیم کی کیسی کوچنگ کررہا ہے۔ چاہت فتح علی خان نے مزید کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں کو ذہنی اور دلی طور پر مضبوط بنانے کی ضرورت ہے ، میں قومی ٹیم کی خامی کو دور کر دوں گا۔