مردان میں طویل لوڈشیڈنگ کے باعث سینکڑوں شہری عید کے دوسرے روز سڑکوں پر نکل آئے۔
تفصیلات کے مطابق موسم شدید گرم ہونے کے باوجود مردان میں طویل لوڈشیڈنک کا سلسلہ جاری ہے، علاقہ ہوتی کے سینکڑوں شہریوں نے وفاقی حکومت کی جانب سے طویل غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف بھرپور اجتجاجی مظاہرہ کیا۔
گرمی کے ستائے ہوئے شہری عید کے دوسرے روز قربانی چھوڑ کر سڑکوں پر نکل آئے، شہریوں نے مساجد میں لاؤڈ سپیکروں پر اعلانات کر کے لوگوں کو چاٹو چوک میں جمع کیا، مظاہرے کی وجہ سے طوور مایار روڈ بلاک ہو کر رہ گئی۔
احتجاجی مظاہرے کی قیادت پی ٹی آئی رہنما لخکر خان نے کی جبکہ شرکاء نے موقف اپنایا کہ عید کے پہلے روز سے بجلی کی آنکھ مچولی نے زندگی اجیرن کر دی، افسران کو بھی گھر میں بچوں کے ساتھ سکون سے چھٹیاں گزارنے نہیں دیں گے۔