وزیراعظم محمد شہباز شریف کا سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا اور عید الاضحیٰ کی مبارکباد کا تبادلہ کیا۔
وزیراعظم کی امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان، نیشنل پارٹی کے صدر عبد المالک بلوچ اور عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان سے ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی اور انہوں نے سیاسی رہنماؤں کو عید کی مبارکباد دی۔
سیاسی رہنماؤں نے بھی وزیراعظم کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔