کراچی: کٹھل یا جیک فروٹ نامی منفرد پھل آج بھی بہت سے لوگوں کے لیے غیر معروف ہے تاہم اب سندھ میں بھی اس کی باقاعدہ کاشت شروع کر دی گئی ہے۔
بے شمار خوبیوں والا بھاری بھرکم پھل جیک فروٹ یا کٹھل بطور پھل ہی نہیں بلکہ سبزی کے طور بھی پکا کر استعمال کیا جاتا ہے۔
کٹھل کا وزن 2 سے 35 کلوگرام تک ہوتا ہے اور یہ کیلشیم اور غذائیت سے بھرپور پھل آج بھی مہنگے داموں فروخت ہوتا ہے۔
زرعی ماہرین کے مطابق دیگر ممالک میں جیک فروٹ سبزی کے علاوہ بطور مشروبات بھی استعمال ہوتا ہے۔
ملائیشیا اور انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے اس پھل کی افادیت سامنے آنے کے بعد سندھ ہارٹی کلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے اس پر کامیاب تجربات کیے اور اب سندھ کے ساحلی علاقوں میں بھی اس کی باقاعدہ کاشت شروع کر دی گئی ہے۔