مولانا فضل الرحمان عید الضحی کے بعد ایک بار پھر متحرک ہوگئے، جمیعت علما اسلام پاکستان کی مرکزی مجلس شوری کا اجلاس طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس 29 جون بروز ہفتہ بعد نماز ظہر دن 2 بجے جے یو آئی کے مرکزی سب آفس اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے، مرکزی شوری کا اجلاس اتوار 30 جون کوبھی جاری رہےگا،اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی جائے گی،اجلاس میں جمعیت علماء اسلام کا ائندہ کالا ئحہ عمل طے کیا جائے گا،اجلاس میں مولانا فضل الرحمان وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات پر شوری آراکین سے مشاورت کریں گے،اجلاس میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے اور اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مذاکرات زیر غور آئیں گے۔