سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ دینے کا کیس، سماعت کیلئے 13 رکنی فل کورٹ تشکیل

سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ دینے کے کیس کی سماعت کیلئے 13 رکنی فل کورٹ تشکیل دے دی۔

سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشتیں نہ دینے کے مقدمے کی سماعت کیلئے 13 رکنی فل کورٹ تشکیل دیدی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسی سربراہی میں فل کورٹ 24 جون کو سماعت کرے گی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن پشاور ہائیکورٹ نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشتیں دینے سے انکار کردیا تھا اور سنی اتحاد کونسل نے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔