سابق صدر عارف علوی بھی کراچی میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کیلئے پہنچ گئے۔
کراچی پریس کلب کے باہرپی ٹی آئی کارکنان کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ عدلیہ تک یہ بات پہنچانا چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کا انتخابی نشان تک اس سے چھین لیا گیا ہے، ہم صرف اتنا چاہتے ہیں کہ ہمارا مینڈیٹ واپس کیا جائے۔
اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا مینڈیٹ واپس کیا جائے اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو بھی رہا کیا جائے۔
کراچی پریس کلب پر پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج میں مظاہرین نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔