سونا مہنگا، فی تولہ قیمت میں 500 روپے اضافہ

عالمی مارکیٹ کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونا مہنگا ہو گیا، فی تولہ قیمت میں 500 روپےاضافہ ہوا۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر  مہنگا ہوکر 2328 ڈالر فی اونس کا ہوگیا، مقامی صرافہ مارکیٹس میں فی تولہ سونا 500 روپے اضافے سے 2 لاکھ 42ہزار روپے کاہو گیا، 10 گرام سونے کی قیمت 429 اضافے سے 2 لاکھ 7 ہزار 476 ہو گئی۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی 2850 روپے پر برقرار ہے جبکہ 10 گرام چاندی بھی 2443 روپے پر ہی برقرار ہے۔