اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، خرم نواز اور دیگر ملزمان کو تھانہ کورال میں درج ریلی نکالنے کے مقدمے سے بری کردیا گیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں تھانہ کورال میں درج مقدمے کی سماعت ہوئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ راجہ فرخ علی نے شاہ محمود قریشی، خرم نواز اور دیگر کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنادیا۔
شاہ محمود قریشی کی جانب سے سید محمد علی بخاری ایڈووکیٹ نے بریت کی درخواست پر دلائل دیے۔ راجہ خرم شہزاد کی جانب سے سردار مصروف ایڈووکیٹ اور راجہ انصر محمود کیانی ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی، اسد عمر اور علی نواز اعوان پہلے سے بری ہوچکے ہیں، شاہ محمود قریشی، راجہ خرم نواز اور دیگر کے خلاف تھانہ کورال میں مئی 2022 میں ریلی نکالنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا