انگلینڈ کے فاسٹ بولر اولی رابن سن نےکاؤنٹی کرکٹ کی تاریخ کا مہنگا ترین اوور کر ادیا۔
بدھ کو انگلش کاؤنٹی میں لیسٹرشائر اور سسکس کے میچ میں اولی رابن سن نے ایک اوور میں 43 رنز دے دیے۔
لیسٹرشائر کے بیٹر لوئیس کمبر نے اولی رابن سن کے اوور میں 6 چوکے اور 2 چھکے لگائے اور ایک سنگل لیا،اس اوور میں 3 نو بالز بھی شامل تھیں۔
کاؤ نٹی چیمپئن شپ میں نو بال کے 2 رنز کا قانون ہے، اس لیے اوور میں 3 نو بالز کے 6 رنز بھی بیٹنگ ٹیم کو ملے۔
واضح رہے کہ یہ فرسٹ کلاس کرکٹ کی تاریخ کا دوسرا مہنگا ترین اوور ہے۔
اس سے قبل 1990 میں نیوزی لینڈ کے ڈومیسٹک سیزن میں رابرٹ وینس نے 23 گیندوں کے اوور میں 77 رنز دیے تھے۔اس اوور میں 17 نو بالز شامل تھیں۔
لیسٹرشائر اور سسکس کے میچ میں لوئیس کمبر نے 100 گیندوں پر ڈبل سنچری اسکور کی ، انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ کی دوسری تیز ترین ڈبل سنچری بنائی ہے۔
2018 میں افغانستان کے شفیق اللہ شنواری نے تیز ترین ڈبل سنچری 89 گیندوں پر بنائی تھی۔