کراچی میں جاری شدید گرمی کی لہر کے دوران ہیٹ اسٹروک سے اموات کی مجموعی تعداد 26 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہیٹ اسٹروک سے 9 اموات ہوئی ہیں۔
محکمہ صحت نے بتایا کہ 24 گھنٹوں میں ہیٹ اسٹروک سے جناح اسپتال میں 3 اموات رپورٹ ہوئیں۔
گزشتہ روز بھی شہر میں ہیٹ اسٹروک سے 7 اموات ہوئی تھیں۔
دوسری جانب شدید گرم موسم کے باوجود کے الیکٹر ک کی جانب سے شہر میں اعلانیہ اور غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
کراچی میں شدید گرمی کے باوجود کئی علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے جہاں ڈیفنس، گلشن اقبال، گلبرگ، ملیر، ماڑی پور، میمن گوٹھ، نارتھ کراچی، اورنگی ٹاؤن اور ناظم آباد میں بجلی کی طویل بندش کی جارہی ہے۔