اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کو بتایا گیا کہ آئی ایم ایف گیس کی قیمت میں اضافہ چاہتا ہے۔
سمری کے مطابق آئی ایم ایف کی کیپٹو پاور پلانٹس کےلیے گیس مہنگی کرنے کی شرط ہے، گیس فی ایم ایم بی ٹی یو 2750 روپے سے بڑھ کر 3000 روپے ہوگی۔
سمری کے مطابق کیپٹو پاور پلانٹس کےلیے قیمت میں اضافے سے 76 ارب ریونیو ملے گا۔
مجوزہ سمری میں مزید کہا گیا کہ اگلے سال جنوری میں گیس کی قیمتوں کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا اور قیمتوں میں ردوبدل کیا جائے گا۔
سمری کے مطابق جولائی کےلیے سمری میں کیپٹو کے علاوہ گیس کے ریٹس نہیں بڑھائے گئے، روٹی کے تندور کےلیے گیس قیمت فی ایم ایم بی ٹو 700 روپے برقرار رہے گی۔
سمری کے مطابق فرٹیلائزر کےلیے گیس کی قیمت فی ایم ایم بی ٹی یو 1597 روپے رہے گی، سیمنٹ انڈسٹری کےلیے گیس کی فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 4400 روپے برقرار ہے۔
سمری کے مطابق گیس کا بلک ریٹ فی ایم ایم بی ٹی یو 2900 روپے برقرار رہے گا، کیپٹو پاور پلانٹس کےلیے نئی قیمت کی حتمی منظوری وزیر اعظم دیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد کل تک نوٹیفکیشن جاری کیے جانے کا امکان ہے۔