بھارت کی جیت پر ایمل ولی کا جے ہند کا نعرہ، سوشل میڈیا پر نئی بحث : جے شیر رام بولنا چاہئے تھا سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں انڈیا کی کامیابی کی پذیرائی میں عوامی نیشنل پارٹی کے سر براہ ایمل ولی خان کی جانب سے جے ہند کے نعرہ نے سوشل میڈیا پرایک دلچسپ بحث چھیڑ دی ہے۔

گزشتہ روز انڈیا نے ٹی ٹونٹی فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دی تو ایمل ولی خان نے اپنے ٹویٹ میں جے ہند کا نعرہ لگا کر اس کا میابی کو سر اہا۔اس سے قبل تین دن پہلے ایک ٹویٹ میں انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ افغا نستان اور انڈیا اپنے اپنے سیمی فائنل میں کا میابی حاصل کریں اور افغانستان فائنل میں کا میابی حاصل کرے۔جے ہند کے نعرہ کے ٹویٹ پر ملاجلا رد عمل سامنے اآیا۔ بعض نے ان کی تائید کی تو بہت سے لوگوں نے انہیں اآڑے ہاتھوں لیا۔ عبد القدر اآفریدی نے اسے ٹویٹ آف دی ا یئر قرار دیا۔خنسہ نے لعنتی کا طعنہ دیا۔

فہمیدہ یوسف نے پا کستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔

جلا ل الدین نے مشورہ دیا کہ گزارا خان جی ۔

ایک انصافین نے کہا کہ آپ بھارت کو مبارکباد دے سکتے ہیں ۔کوئی مضائقہ نہیں پر یہ کیا بے غیر تی ہے؟؟۔

نعمت اللہ نے کہا کہ آپ کو جے شیر رام بولنا چاہئے تھا۔ خادم حسین نے شاندار قراردیا۔ظفر وڑائچ نے کہا کہ جناں دی کھوتی ۔ انہاں کول ان کھلوتی ۔ عبید نے کہا کہ ہر انسان شدید خوشی یا شدید غم میں اپنی اصلیت ظاہر کر دیتا ہے۔ حسیب اسلم نے پاکستان زندہ باد کہا۔ عزیز خان نے کہا کہ آپ کو یہ بات زیب نہیں دیتی کہ آپ جے ہند کا نعرہ لگائیں۔ایک پا کستانی سیاسی جما عت کے قائد کے طور پر آپ کا جے ہند کا نعرہ لگائیں ۔آپ کا جے ہندکا نعرہ لگانا سیا سی ۔ قانونی اور اخلاقی لحاظ سے ایک قبیح اور ناقابل قبول عمل ہے۔آپ کو چاہئے کہ آپ اس پر قوم سے معافی مانگیں ۔ایک ٹویٹ میں کہا گیا کہ انڈیا میں مسلمان اس بات پر لڑتے ہیں کہ یہ نعرہ نہیں لگائیں گے