1948

روپے کی اونچی اڑان ٗ ڈالر کی قیمتوں میں مزید کمی 

اسلام آباد ۔روپے کی قدر میں معمولی اضافہ‘ ڈالر 23 پیسے مزید سستا ہو کر 131 روپے 80 پیسے کا ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 23 پیسے مزید سستا ہو کر 131 روپے 80پیسے کا ہو گیا۔

2روز میں ڈالر کا ریٹ 2روپے 13پیسے کم ہوا ہے،سٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے آغاز پر 745پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا،پاکستانی روپیہ طاقت پکڑنے لگا، ڈالر کا ریٹ 23پیسے کم ہو کر 131 روپے 80پیسے کی سطح پر آ گیا، روپے کی قدر میں 2 روز کے دوران ڈالر کے مقابلے 2 روپے 13پیسے کا اضافہ ہوا ہے.