اداکارہ انوشے اشرف رشتہ ازدواج میں منسلک

معروف اداکارہ انوشے اشرف رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

انوشے اشرف نے انسٹاگرام پر ورچوئل نکاح کی تصاویر دلچسپ پوسٹ کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو شادی کی اطلاع دی۔
 

تصاویر میں انوشے کو سفید عروسی لباس پہنے فیملی اور چند دوستوں کی موجودگی میں نکاح نامے پر دستخط کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔    

انوشے اشرف کے بہترین دوست ڈینو نے ایک خوبصورت نوٹ کے ساتھ تصاویر شیئر کیں جس میں لکھا ہے کہ ’ہم نے اپنی بہترین دوست انوشے اشرف کے اس خاص دن کا بہت انتظار کیا تھا‘۔