معروف کار ساز کمپنی ’ کیا موٹرز ‘ نے اپنی کراس اوور ’ سٹونک‘ کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر سے 7 لاکھ 80 ہزار روپے کا اضافہ کر دیاہے۔
اس اضافے کے بعد گاڑی کی نئی قیمت 55 لاکھ 50 ہزار روپے پر پہنچ گئی ہے۔
رواں مالی سال کے آغاز پر کِیا پاکستان نے اسٹونک ای ایکس کی بکنگ کا دوبارہ آغاز کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یکم جولائی یعنی آج سے، تمام بکنگ دسمبر 2024 اور اس کے بعد کی ڈیلیوری کی بنیاد پر لی جائے گی، بکنگ صرف 2.5 ملین روپے کی جزوی ادائیگی کے ساتھ قبول کی جائے گی۔
’دسمبر 2024 اور جنوری 2025 کی ڈیلیوری کے لیے جزوی ادائیگی کے ساتھ آرڈرز کے لیے پرائس لاک ہو گا، جو امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی کسی بھی قدر میں کمی سے مشروط ہے جبکہ وفاقی یا صوبائی حکومتوں کی طرف سے درآمد کردہ ڈیوٹیوں، ٹیکسوں اور لیویز میں کوئی بھی اضافہ ڈیلیوری کے وقت صارف کے ذریعے ادا کیا جائے گا۔‘
اس پیش رفت کے تناظر میں یہ امر دلچسپی سے خالی نہ ہوگا کہ آیا صارفین اسٹونک کی بڑھتی ہوئی قیمت کے باوجود اسے پسند کرتے ہیں یا سوزوکی سوئفٹ اسے سخت مقابلہ دے گی، خاص طور پر جب اس کے ٹاپ ویریئنٹس اب بھی 4,719,000 روپے کے اندر ہیں۔