پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نےٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء کے لیےکوالیفائیڈ ٹیموں کی تصدیق کردی۔

آئی سی سی کےمطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026ء کے لیےکوالیفائی کرنے والی ٹیموں میں پاکستان بھی شامل ہے،پاکستان نےٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بہتر رینکنگ کی بنیاد پرورلڈ کپ 2026ء کے لیےبراہ راست کوالیفائی کیا۔

آئی سی سی کی طرف سے بتایا گیا ہےکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء کے لئے ٹوٹل 12 ٹیموں نےبراہ راست کوالیفائی کیاہے۔میزبان سری لنکا اور بھارت کےعلاوہ افغانستان نے بھی کوالیفائی کیا، دیگر ٹیموں میں آسٹریلیا،جنوبی افریقا، بنگلادیش، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز،امریکا، آئرلینڈ اور نیوزی لینڈ بھی شامل ہیں۔

یاد رہےکہ پاکستان رواں برس ہونےوالےٹی ٹونٹی ورلڈکپ کےسپر ایٹ مرحلےمیں نہیں پہنچ سکا تھا جس کےبعدسوشل میڈیا سمیت دیگرفورمز پرغلط بیانی پھیلائی جارہی تھی کہ اگلے ورلڈ کپ کے لیےپاکستان ٹیم کو کوالیفائرزمیچ کھیلنے پڑیں گے۔