یورو کپ 2024 میں راؤنڈ آف 16 اپنے آخری مراحل میں، فرانس، پرتگال، اسپین کی ٹیمیں یورو کپ 2024 کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔
جرمنی میں جاری یورو کپ میں راؤنڈ آف 16 کے آخری دو میچز آج اور کل کھیلیں جائیں گے۔ آج رومانیا اور نیدرلینڈز جبکہ کل آسٹریا اور ترکیے کی ٹیم مدِ مقابل آئیں گی، جیتنے والی ٹیم کوارٹر فائنل میں پہنچ جائے گی۔
فرانس، انگلینڈ، پرتگال، سوئٹزرلینڈ، اسپین اور جرمنی کی ٹیمیں پہلے ہی کوارٹر فائنل میں پہنچی ہوئی ہیں۔ کوارٹر فائنل میں اسپین کا مقابلہ جرمنی سے، پرتگال کا فرانس سے اور انگلینڈ کا سوئٹزرلینڈ سے طے پایا ہے۔
گزشتہ روز ہونے والے میچ میں فرانس نے بیلجیئم کو ایک صفر سے جبکہ پرتگال نے سلوونیا کو پینلٹیز پر تین صفر سے شکست دے کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا۔
خیال رہے کہ دفاعی چیمپئنز اٹلی راؤنڈ آف 16 مرحلے میں سوئٹزرلینڈ سے شکست کھانے کے بعد ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہوگئی تھی۔