ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 494 ملین ڈالر اضافے کے بعد 14.57 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 28 جون کوختم ہونے والے ہفتے میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 9.38 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5.18 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 494 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا۔
دوسری جانب زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں گزشتہ مالی سال کے دوران 5.047 ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکےمطابق 30جون 2023 کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کا حجم 9.160 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیاتھا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 4.445 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس 4.715 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا تھا۔
21ٍجون 2024 کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر کاحجم 14.207 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جن میں سٹیٹ بینک کےپاس زرمبادلہ کے ذخائر کاحجم 8.896 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس 5.132 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا تھا۔
گزشتہ مالی سا ل کے دوران سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر میں 4.451 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر میں 597 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔