پاکستان چیمپئنز نے ویسٹ انڈیز چیمپئنز کو 30 رنز سے ہرا دیا : شاہد آفریدی نے 3 اور وہاب ریاض نے 2 وکٹیں حاصل کیں

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز  2024 میں پاکستان چیمپئنز نے ویسٹ انڈیز چیمپئنز کو 30 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان چیمپئنز کے 195 رنز کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز چیمپئنز ٹیم 9 وکٹ پر 165 رنز بناسکی۔

ویسٹ انڈیز چیمپئنز  کے ڈوائن اسمتھ 65 اور جوناتھن کارٹر 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان چیمپئنز  کی جانب سے سہیل تنویر نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاہد آفریدی نے 3 اور وہاب ریاض نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔