ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کی والدہ انتقال کر گئیں

کراچی: پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کی والدہ تسنیم عالم طویل علالت کے بعد 63 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

اطلاعات کے مطابق مرحومہ کی نماز جنازہ ہفتہ کو بعد نماز مغرب فیلکن سٹی نزد ملیر کینٹ ادا کی جائیگی۔