کفایت شعاری پلان: وزیراعظم کا کئی اہم وزارتیں اور محکمے ختم کرنے کا فیصلہ : رائٹ سائزنگ پر کام شروع، پانچ وفاقی وزارتوں سے ایک ہفتے میں سفارشات طلب

وزیراعظم نے سخت معاشی حالات میں کفایت شعاری پلان تیز کر دیا، وزیراعظم نے کئی اہم وزارتیں اور محکمے ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے 5 وزاتوں کو ختم کرنے کا پلان مانگ لیا، وزیراعظم کی طرف سے قائم ادارہ جاتی اصلاحات سیل نے رائٹ سائزنگ پر کام شروع کر دیا، پانچ وفاقی وزارتوں سے ایک ہفتے میں سفارشات مانگ لیں۔

ذرائع نے مزید بتایاکہ جن وزارتوں سے سفارشات مانگی گئیں ان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سرفہرست ہے، کشمیر افیئرز، وزارت سیفران، صنعت و پیداوار اور وزارت ہیلتھ سروسز بھی شامل ہیں، وزیراعظم آفس نے وزارتوں سے 8 سوالوں کے جواب مانگ لثے۔

ذرائع نے بتایا کہ پانچ وفاقی وزارتوں نے سوالوں کے جواب دینے کے لئے کام شروع کر دیا، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ جو وزارتیں صوبوں کو چلی گئی ہیں ان کا کردار بتایا جائے۔