شہبازشریف کا اضافی یونٹ بھیجنے والے افسروں، اہلکاروں کیخلاف کاروائی کا حکم، ایف آئی اے کو تحقیقات کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی صارفین کے بلوں میں مصنوعی طور پر اضافی یونٹ شامل کرنے والے افسروں اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ایسے عوام کے دشمن افسروں اور اہلکاروں کو معطل کر کے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

شہباز شریف نے ایسے افسروں اور اہلکاروں کی نشاندہی کیلئے ایف آئی اے کو تحقیقات کی ہدایت کردی۔