ایم کیوایم پاکستان نے شہریوں کیلیے شکایتی مرکز قائم کردیا

  کراچی:  متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے شکایت مرکز قائم کردیا جہاں شہری اپنی شکایات کے اندراج اور حل کے لیے منتخب نمائندوں سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی دفتر پاکستان ہاؤس میں ایم کیو ایم کنیکٹ کمپلین سینٹر کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا۔

اس سلسلے میں ایم کیو ایم پاکستان کے سینیئر مرکزی رہنما سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے آج مُلک کی سیاسی تاریخ میں ایک نئی داغ بیل کی بُنیاد رکھ دی ہے اور پورے پاکستان بالخصوص سندھ کے شہری علاقوں کو مُنفرد اور مؤثر آواز دے دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایم کیو ایم نے عوام کی آواز کی سنوائی کا جديد طریقہ متعارف کروا دیا ہے،  ہم نے ایک شکایتی مرکز سینٹر قائم کردیا ہے جس پر شہری دیے گئے نمبر 021-786-111-021 پر فون کرکے اپنی شکایات درج کراسکیں گے  اور ان کے حل کے لیے منتخب  نمائندوں سے  رابطہ کرسکیں گے۔

یہ شکایتی مرکز پورے ہفتے  اور چوبیس گھنٹے کام کرے گا۔ ایم کیو ایم کی قیادت جدیدطریقے کو استعمال کرکے اپنے منتخب نمائندوں اور ذمے داران کی کارکردگی کو مانیٹر کرے گی