معروف بھارتی فلم میکر کرن جوہر کا خطرناک بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف

معروف بالی ووڈ فلم میکر کرن جوہر جہاں ہم جنس پرستی اور نیپوٹزم کے باعث چرچہ میں رہتے ہیں وہیں اب انہوں نے اپنی بیماری سے متعلق انکشاف کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق کرن جوہر کی جانب سے اپنی بیماری سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کو ڈیسمارفیا ہو گیا ہے، جب کبھی میں پول میں جاتا ہوں تو مجھے عجیب لگتا ہے، میں نے اسے کم کرنے کے لیے بہت کوشش کی، کتنی ہی کامیابی کیوں نہ ملے، کوئی فرق نہیں پڑتا، آپ اپنی نظر میں کیسے ہو وہ زیادہ اہمیت رکھتا ہے، میں ہمیشہ کچھ زیادہ ہی سوچتا ہوں۔

 

کرن جوہر نے مزید کہا کہ اگرچہ میں وزن کم کرتا ہوں، میرے ذہن میں ہمیشہ رہتا ہے کہ کہیں میں موٹا تو نہیں ہوگیا؟ اسی لیے میں نہیں چاہتا کہ کوئی بھی میرے جسم کا کوئی بھی حصہ دیکھے۔

 

واضح رہے ڈیسمارفیا ایک ایسی بیماری ہے جس میں مریض اپنے جسم کے حصوں کو لے کر پریشان ہوجاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ مریض میں ڈپریشن، ذہنی تناؤ بھی بڑھ جاتا ہے۔