ڈیری کیٹل فارمرزایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے لگائے گئے ٹیکسوں کو مسترد کرتے ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈیری کیٹل فارمرزایسوسی ایشن کے عہدیداران نے کہا کہ حکومت نے جانوروں کی فیڈ اور خام مال پر ٹیکس لگایا،ہمیں شدید مشکلات کا سامنا ہے، موجودہ ٹیکس کو مسترد کرتے ہیں۔
ٹیکس سے انڈے، دودھ اور گوشت میں اضافہ ہو جائے گا،پاکستان میں دودھ کی پیداوار کی قلت ہےمزید ٹیکس سے شعبے کو مزیدنقصان ہوگا۔
ڈیری کیٹل فارمرزایسوسی ایشن کے چیف آرگنائزر شہبازرسول وڑائچ نے مزید کہا کہ اگر ٹیکس کم نہ کیا گیا تو عام عوام کو دودھ 300روپے فی کلو ملے گا،جو فارمرز خالص دودھ نہیں بیچ رہا اس کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے۔