اسلام آباد: اوور بلنگ کے معاملے پر حکومت نے پرو ریٹا سسٹم ختم کرنے کی تیاری کرتے ہوئے بجلی صارفین کی بلنگ پرانے طریقہ کار سے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے پرو ریٹا سسٹم خفیہ طور پر مارچ سے نافذ کر رکھا تھا۔
تحقیقات سے معلوم ہوا کہ بجلی کے پروٹیکٹڈ صارفین سے اوور بلنگ کی گئی جس میں بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیاں اوور بلنگ میں ملوث نکلیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے اوور بلنگ کا نوٹس لیا تھا۔