پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
آج کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 105 پوائنٹس اضافے سے 80 ہزار 672 پوائنٹس پر بند ہوا۔
آج 100 انڈیکس نے کاروباری روز میں 81 ہزار 87 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح بنائی۔
بازار میں آج 61 کروڑ شیئرز کے سودے 24 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 65 ارب روپے بڑھ کر 10 ہزار 741 ارب روپے رہی۔