کابینہ ڈویژن کا توشہ خانہ کے تحائف کا تخمینہ لگانے کا فیصلہ، 7 اگست تک بولیاں طلب

کابینہ ڈویژن نےتوشہ خانہ میں موصول تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگانےکا فیصلہ کیا ہے۔

توشہ خانہ کےتحائف کی ویلیو اسیسمنٹ کیلئے پیپرا رولز کے تحت اوپن بڈ کے ذ ریعے اپریزر یا تخمینہ کاروں کا تقرر کیا جا ئے گا۔ اس تقررکیلئے خواہش مند پارٹیوں سے در خواستیں طلب کر لی ہیں۔صرف وہ فر میں اس بولی ( Bid) میں حصہ لے سکتی ہیںجو انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس ڈیپارٹمنٹس میں رجسٹرڈ ہیں۔ یہ بولی ای پیڈ سسٹم پر وصول کی جائیں گی۔بولی کی آفرز کی دستاویز کابینہ ڈویژن کے توشہ خانہ سیکشن میںسات اگست 2024کو صبح گیارہ بجے تک وصول کئے جائیں گے۔ اسی روز ساڑھے گیارہ بجے ٹینڈر اوپن کئے جائیں گے۔ توشہ خانہ کے جن تحائف کی ویلیو اسیسمنٹ کی جا ئے گی ان میں جیولری ( سونا ۔ چاندی ۔ڈائمنڈ اور دیگر پتھر اور دھاتیں ۔تمام اقسام کی گھڑیاں اور کلاک ۔ متفرق آ ئٹمز بشمول کارپیٹس ۔ رگز ۔فو ٹو گرافی ایکوئپمنٹ ۔ڈیکوریشن پیسز ۔ہینڈی کرافٹس ۔چینی مٹی اور دیگر مواد سے بنے ہوئے تحائف اور اسلحہ وغیر ہ شامل ہیں۔