پشاور: نئے جرمانوں کی شرح میں کئی گنا اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کی باضابطہ طور پر منظوری دیدی گئی ہے۔ جس میں موٹرسائیکل سواروں پر ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر 500 روپے،ون وے خلاف ورزی 1 ہزار،ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل چلانے پر، 1 ہزا ر غفلت سے موٹرسائیکل چلانے غیر رجسٹرڈ موٹرسائیکل، کم سن موٹرسائیکل چلانا بغیر لائسنس موٹرسائیکل چلانا اور فون استعمال کرنے پر 1،1 ہزار روپے جرمانہ ون ویلنگ پر 5 ہزار،ریس لگانے پر 2 ہزار بغیر سلینسر موٹرسائیکل چلانے پر بھی 2 ہزار روپے جرمانہ عائد ہوگا۔
اسی طرح کالے شیشوں کے استعمال پر 1500 ون وے خلاف ورزی پر 1 ہزار سے دو ہزار، دوران ڈرائیونگ موبائل استعمال کرنے پر 2 ہزار سے 3 ہزار، بے احتیاطی سے گاڑی چلانے پر 1500 سے 2 ہزار روپے،غیر رجسٹرڈ گاڑی چلانا 3 ہزار سے 5 ہزار، بغیر لائسنس گاڑی چلانا، اور کمسن بچے کی گاڑی چلانے پر 2 ہزار سے 5 ہزار، سیٹ بیلٹ 1 ہزار،دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر 1 ہزار، نو پارکنگ زون کی خلاف ورزی پر 2 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائیگا اسی طرح پبلک ٹرانسپورٹ پر مقررہ حد سے زیادہ سواریاں بٹھانے پر 1500 سے 2000، ون وے خلاف ورزی پر 2 ہزار سے 4 ہزار،غیر محفوظ حالت میں 700 سے 1000 ہزار روپے، غفلت سے گاڑی چلانے پر 2 ہزار سے 3 ہزار، غیر رجسٹرڈ گاڑیوں پر 5ہزار، بغیر لائسنس کے گاڑی چلانے پر 3 ہزار سے 5 ہزار، فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر گاڑی چلانے پر 1 ہزار سے 2500 روپے، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں 1 سے 2 ہزار تک، پریشر ہارن پر 1 ہزار سے 1500 تک، روٹ پرمٹ کے بغیر گاڑی چلانے پر 5000 روپے، اضافی کرایہ وصول کرنے پر 2 ہزار سے 3 ہزار، مسافروں کو کیبن سے باہر بٹھانے پر 3 ہزار سے 5 ہزارروپے سمیت دیگر خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد کرنے کی منظوری دی گئی ہے،اسی طرح مال بردار گاڑیوں پر مقررہ حد سے زیادہ وزن لادھنے پر کم سے 2500 سے 5000 تک جرمانہ اور زیادہ سے زیادہ 7500 سے لیکر 15000 تک جرمانہ کیا جائیگا، گاڑی کی جسامت سے زیادہ لوڈ کرنے پر 1ہزار سے 1500 اور سامان کی غلط لوڈنگ پر 1 ہزار 1500 روپے تک جرمانہ، ون وے خلاف ورزی پر 2 ہزار سے 4 ہزار تک، پریشر ہارن کے استعمال سے 1ہزار سے 1500 تک جرمانہ، غیر رجسٹرڈ گاڑی چلانے پر 5000 روپے جرمانہ و دیگر خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائدکئے جائینگے۔