ملک میں حالیہ لڑائی اسٹیبلشمنٹ اورعدلیہ کی ہے، قوم کو اس میں نہ جھونکیں: اے این پی

عوامی نیشنل پارٹی (اے این) کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ ملک میں حالیہ لڑائی اسٹیبلشمنٹ اورعدلیہ کی ہے لڑائی ہے۔

اپنے بیٹے میاں راشد حسین شہید کی برسی کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ سیاسی پارٹیوں کے کندھوں پر بندوق رکھ کر اپنے مقاصد پورے کررہے ہیں۔

 میاں افتخار حسین نے کہا کہ عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ آپس کی لڑائی کو ختم کردیں،  اگر یہ لڑائی ختم نہیں ہوتی تو پھر یہ قوتیں پوری قوم کو اس لڑائی میں نہ جھونکیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی کے خلاف آپریشن پر عوام کو اعتماد میں لینا چاہیے، عوام کو اعتماد میں لیے بغیر کوئی بھی فیصلہ اس ملک کی مفاد میں نہیں ہوگا۔

میاں افتخار کا کہنا تھا کہ  ملکی بقا اور سالمیت کی خاطر غیر جانبداری شفاف اور مداخلت سے پاک انتخابات کرانے چاہییں۔