شعیب شاہین تحریک انصاف کے قائم مقام سیکرٹری اطلاعات مقرر

بانی پی ٹی آئی کی منظوری کے بعد شعیب شاہین کو قائم مقام سیکرٹری اطلاعات مقرر کردیا گیا۔

سیکرٹری جنرل عمر ایوب کی جانب سے شعیب شاہین کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن کو مرکزی سیکریٹریٹ سے گزشتہ دنوں گرفتار کیا گیا تھا اور اس وقت وہ زیرحراست ہیں۔

رؤف حسن کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔