اداکارہ صنم جنگ کے ہاں بیٹی کی ولادت

معروف پاکستانی اداکارہ صنم جنگ کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

اداکارہ کی جانب سے بیٹی کی پیدائش کی خبر انسٹاگرام پر اتوار کی صبح دی گئی، صنم نے ننھی پری کے پاؤں کی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش رواں ماہ کی 22 تاریخ کو ہوئی۔

صنم جنگ نے تصویر کے کیپشن میں بتایا کہ ان کی نوزائیدہ بیٹی کا نام اس کی بڑی بہن یعنی اداکارہ کی بڑی بیٹی الایا نے 'علائزہ' رکھا ہے۔