کوہاٹ ٹل بلاک سے تیل و گیس کے ذخائر دریافت

خیبر پختونخوا میں کوہاٹ ٹل بلاک سے تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

 پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہونے سے متعلق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کر دیا ہے ۔

پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے اعلامیے کے مطابق  مطابق کوہاٹ ٹل بلاک سے تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، ٹل بلاک میں رزگر 1 ویل سے یومیہ 2 کروڑ مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی اور  رزگر ویل سے 250 بیرل یومیہ خام تیل حاصل ہوگا۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ تیل وگیس کی دریافت سے مقامی وسائل سےضروریات پوری کرنے میں مددملے گی۔