رواں مالی سال پاکستان کی آؤٹ لک مستحکم برقرار، اسٹینڈرڈ اینڈ پورزکی رپورٹ

عالمی ریٹنگ ایجنسی اسٹینڈرڈز اینڈ پورز  نے پاکستان کی معیشت پر رپورٹ جاری کردی۔

اسٹینڈرڈز اینڈ پورز کی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ رواں مالی سال پاکستان کی آؤٹ لک مستحکم کی سطح پر برقرار رہے گی، قرض ادائیگی کے لیے پاکستان کا غیر ملکی امداد پر انحصار بہت زیادہ ہے، سیاسی خطرات، مہنگائی کی بلند شرح اصلاحات اور معاشی صورتحال کے لیے خطرہ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق  کمزور سیاسی صورتحال کی وجہ سے سیاسی غیر یقینی زیادہ رہے گی، سماجی بے چینی سے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اصلاحات پر عمل درآمد مشکل ہو گا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہےکہ اگر بیرونی اشاریے کمزور ہوں تو پاکستان کی ریٹنگ کم ہوگی، غیرملکی زرمبادلہ کی صورتحال کا انحصارپائیدار مدد اور رول اوور کی سہولت پر منحصر ہے، غیر یقینی سیاسی صورتحال سے پالیسی سازی پر اثر پڑے گا۔