پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان، 100انڈیکس میں 1100 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے پہلے روز شدید مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1100 پوانٹس کی تنزلی سے 77 ہزار کی نفسیاتی حد سے نیچے آگیا۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق تقریباً 12 بج کر 33 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 1100 پوائنٹس کی کمی سے 77 ہزار 100 پر آگیا، جو گزشتہ روز 78 ہزار 225 پر بند ہوا تھا۔

یاد رہے کہ 31 جولائی کو بھی انڈیکس میں 741 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی تھی۔