ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی

  کراچی: ایف آئی اے امیگریشن نے جناح ٹرمینل پرکارروائی کے دوران جعلی دستاویزات پربیرون ملک سے آنے والے 2مسافروں کوگرفتارکرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق امیگریشن عملے نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کے  دوران جعلی سفری دستاویزات پرپاکستان آنے والے 2 مسافروں کو گرفتارکر لیا، ملزمان پروازنمبرآئی اے 431 کے ذریعے کراچی پہنچے تھے،جن کی شناخت علی رضا اورعلی محمد کے نام سے ہوئی۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتارملزمان کوامیگریشن کلیئرنس کے دوران مشکوک پایا گیا،ان کے پاسپورٹ پرعراق کےجعلی ویزے لگےہوئے تھے۔

ایف آئی اے کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران یہ معلوم ہوا ہے کہ  ملزمان نےمذکورہ ویزے آصف اورلالا عبد الرزاق نامی ایجنٹ سے حاصل کیے، ملزمان نے ویزوں کے حصول کے لیے ایجنٹوں کو مجموعی طور پر1150 امریکی ڈالرزاداکیے۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ  ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا۔