بنگلادیش میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے بعد سڑکوں پر جمع ہونے والے عوامی ہجوم میں بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی سے مشابہ شخص کی نعرے لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کررہی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویرات کوہلی سے غیرمعمولی مشابہت رکھنے والا شخص ایک نوجوان کے کاندھوں پر سوار ہوکر بڑے پرجوش انداز میں نعرے بازی کررہا ہےِ۔
اس شخص نے آئی پی ایل میں ویرات کوہلی کی ٹیم رائل چیلنجر بنگلور کی مخصوص کیپ بھی پہنی ہوئی ہے۔
بنگلادیشی مظاہرین کے درمیان میں نعرے بازی کرتے ہوئے ’ ویرات کوہلی‘ کی ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کی خوب توجہ حاصل کررہی ہے اور وہ اس شخص کی بھارتی اسٹار بیٹر سے غیرمعمولی مشابہت پر جہاں حیرانی کا اظہار کررہے ہیں وہیں اس ویڈیو پر دل چسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔