اسلام آباد: پاکستانی حکومت نے بنگلہ دیش کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی حکومت بنگلہ دیش کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور اظہار یکجہتی کرتی ہے، پاکستان کے عوام بھی بنگلہ دیش کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے طور پر کھڑے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ہمیں یقین ہے کہ بنگلہ دیشی عوام کا جذبہ استقامت اور اتحاد انہیں ہم آہنگی پر مبنی مستقبل کی طرف لے جائے گا، ہم ملک میں حالات پرامن اور تیزی سے معمول پر آنے کی امید کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ طلبہ تحریک کے نتیجے میں بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد مستعفی ہونے کے بعد بھارت فرار ہوچکی ہیں۔