چکوال میں سنگدل باپ نے شیر خوار بچی کو رونے پر قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق چکوال میں تلہ گنگ کے علاقے بلال آباد میں باپ کے ہاتھوں 8 ماہ کی بچی کے قتل کا واقعہ پیش آیا۔
ایف آئی آر کے مطابق بارش آنے پر صحن سے کمرے میں جاتے ہوئے بچی نے رونا شروع کردیا تھا جس پر ملزم نے غصے میں آ کر بچی کا گلا دبا دیا جس سے وہ جاں بحق ہو گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بچی کو قتل کرنے کے بعد فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔