گورنر سندھ کی تبدیلی کا حتمی فیصلہ ہوگیا، ممکنہ نام سامنے آگیا

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی تبدیلی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں نیا گورنر آجائے گا، تعلق ن لیگ سے ہی ہوگا۔

ممکنہ طور پر نیا گورنر سندھ کون ہوسکتا ہے ، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے لیگی رہنما بشیر میمن کا نام زیر گردش ہے۔

ذرائع کے مطابق گورنر سندھ کو تبدیل کرنے کے معاملے پر پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن میں اتفاق رائے ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ چند ہفتے قبل وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے بھی سندھ میں گورنر کی تبدیلی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ن لیگ سندھ میں گورنر نہیں لگاتی تو پیپلزپارٹی گورنرکا نام دے گی۔

دوران پریس کانفرنس انہوں نے کہا تھا کہ خواہش تھی گورنر سندھ پیپلزپارٹی کا ہو لیکن مسلم لیگ ن نے کہا کہ گورنر ان کی جماعت کا ہو گا۔